ڈاکٹر طاہر القادری سیاست نہیں ریاست بچانا چاہتے ہیں: فیض الرحمٰن

Nov 07, 2012

لاہور (پ ر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر فیض الرحمان درانی نے کہا ہے کہ ریاست پاکستان کو خطرات لاحق ہیں اس لئے ”سیاست نہیں ریاست بچا¶“ کا نعرہ قوم کو متحد کرنے کے لئے ضروری ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری 23 دسمبر کو مینار پاکستان کے سائے تلے لاکھوں افراد کے سامنے قومی ایجنڈے کا اعلان کریں گے۔ موجودہ انتخابی نظام کے تحت پارلیمنٹ میں دیگر کے ساتھ بیساکھیاں بھی منتخب ہو کر پہنچیں گی جن کے بغیر حکومت سازی نہ ہو سکے گی۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا پیغام سیاست نہیں ریاست بچانے کا ہے۔ وہ عوامی تحریک پنجاب کے جنرل سیکرٹری ایم ایچ شاہین کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔

مزیدخبریں