مظفر آباد: وزارت داخلہ کے بیان کیخلاف ریلیاں، مقبوضہ کشمیر ‘ یوم شہدائے جموں منایا گیا

مظفر آباد (ثناءنیوز) شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کرنے‘ وزارت داخلہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کو بھارت کاصوبہ قرار دینے کے خلاف آزادکشمیر بھر مےں جلسے جلوس وریلیاں نکالی گئےں۔ضلع مظفرآباد مےں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے زیر اہتمام سب سے بڑا جلوس ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے سامنے ہوا‘ گو زرداری گو کے نعرے فضاءمےں گونج رہے تھے۔ چوہدری احسن منظور‘ شوکت گنائی اور دیگر نے شرکت کی، وزارت داخلہ کا پتلا نذر آتش، احتجاجی دھرنا بھی دیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھی یوم شہدائے جموں منایا گیا۔ علی گیلانی نے بھی وزارت داخلہ کے بیان کو افسو سناک قرار دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...