اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسی گیلانی اور سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین کی ضمانتوں کے مقدمے میں تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی موسی گیلانی کو اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے سپریم کورٹ میں گرفتار کرنا ایک غلط قدم تھا۔ علی موسی گیلانی اور مخدوم شہاب الدین کی ضمانتوں سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ سترہ صفحات پر مشتمل ہے جو جسٹس ناصرالملک نے تحریر کیا ہے۔ تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت اے این ایف کے اس عمل کو سخت ناپسند کرتی ہے۔