بغداد (این این آئی+ اے ایف پی) عراق کے دارالحکومت بغداد کے نواح میں واقع تاجی کے ایک فوجی اڈے کے گیٹ پر خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں اکتیس ریکروٹس ہلاک اور پچاس سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ بغداد سے بیس کلومیٹر مشرق میں واقع قصبے تاجی میں خودکش بمبار نے ایک بیس کے باہر جمع فوجیوں کے درمیان اپنی بارود سے بھری کار دھماکے سے اڑا دی جس سے شاہراہ پر کھڑی متعدد گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔ ایک پولیس اہلکار احمد خالف نے بتایا کہ زیرتربیت فوجی بیس سے باہر نکل رہے تھے اور ان کو لینے کے لئے منی بسیں وہاں کھڑی تھیں۔ اس دوران زوردار دھماکہ ہوا اور ہر طرف انسانی اعضا بکھر گئے۔ فوری طور پر کسی گروپ نے اس خودکش کار بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔