مسٹک میوزک صوفی فیسٹیول کا کل سے آغاز

Nov 07, 2012


لاہور (کلچرل رپورٹر) رفیع پیر تھیٹر ورکشاپ کے زیراہتمام چار روزہ مسٹک میوزک صوفی فیسٹیول کل سے رفیع پیر کلچرل سنٹر (رائیونڈ روڈ) میں شروع ہو رہا ہے۔ فیسٹیول کے پہلے روز 8 نومبر کو مہر علی، شیر علی قوال، شوکت ڈھولی چنیوٹی، چاند خاں سورج خاں، حسین بخش گلو، استاد امیر علی، بشریٰ ماروی، اکبر خاں خمیسو، وحدت اے رمیس پرفارم کریں گے۔ صوفی فیسٹیول کے دوسرے دن 9 نومبر کو عارف لوہار، اختر چنار، زرسانگا، تاج مستانی، گونگا مٹھو سائیں، نواب خاں، شاہ جو راگ فقیر پرفارم کریں گے۔ فیسٹیول کے تیسرے روز 10 نومبر کو سائیں ظہور، صنم ماروی، عمران عزیز میاں قوال، پپو سائیں ڈھولیا، تاج بولادی، محمود قوال اور منصور ملنگی پرفارم کریں گے۔ صوفی فیسٹیول کے چوتھے روز 11نومبر کو ثریا خانم، رضوان معظم، غلام محمد چاند، میاں مینی، کرشن لال بھیل اور جمال الدین فقیر پرفارم کریں گے۔

مزیدخبریں