ساتویں بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز2012ءآج سے کراچی اےکسپو سےنٹر مےںشروع ہوگی

کراچی (آن لائن)ساتویں بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز2012ءآج بدھ سے کراچی اےکسپو سےنٹر مےںشروع ہورہی ہے5روزہ نمائش مےں56 ممالک شرکت کررہے ہیں،نمائش مےں 135غیر ملکی کمپنیاں جبکہ 74 پاکستانی کمپنیاں اپنے اسٹال لگائےں گی اور دفاعی سازو سامان متعارف کرائےں گی۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کموڈور صدیق اکبر نے کہا کہ نمائش میںمختلف ممالک کے تقریباً 80دفاعی وفود آئیڈیاز2012ءمیں حصہ لے رہے ہیںجن میں 24وفود اعلی سطحی ہیں وفود کی قیادت ان کے متعلقہ ممالک کے وزرائ، سیکریٹریز یا سروسز چیف کررہے ہیں۔انہوںنے بتا یا کہ 209کے قریب نمائش کنندگان کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں جن میں 135دفاعی کمپنےاں غیر ملکی اور 74پاکستانی کمپنیاں شامل ہیں۔کموڈور صدیق اکبر نے مزید کہا کہ آئیڈیاز 2012ءمیں ملکی سطح پر تیار کی گئی اہم دفاعی مصنوعات بھی نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی ان میں اہم لڑاکا ٹینک الخالد، جے ایف 17تھنڈر جنگی جہاز،جیٹ ٹریزائیر کرافٹ اور یواے ویز شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...