چینی وزیراعظم وین جیاباﺅ کیخلاف کرپشن الزامات کی انکوائری

واشنگٹن(اے پی اے )چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی نے وزیراعظم وین جیا باﺅ کےخلاف لگائے گئے بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات شروع کر دی۔ وین جیا باﺅ خود اپنے خلاف غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کی خواہاں تھے۔ اس سلسلے میں انہوں نے پولیٹیورو قائمہ کمیٹی کو ایک خط لکھ کر اپنے خلاف الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق قائمہ کمیٹی نے وین جیا باﺅ کی اس درخواست کو قبول کرتے ہوئے ان کیخلاف الزامات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...