قصور: اسناد اور تقرر نامے جعلی ثابت ہونے پر خاتون اے سی گرفتار

قصور (نامہ نگار) 4 ماہ قبل ضلع قصور میں ٹریننگ پر آنے والی خاتون اسسٹنٹ کمشنر (انڈر ٹریننگ) مس ماہ نور فضل کو جعلی اسسٹنٹ کمشنر ثابت ہونے پر گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا ہے۔ ڈی پی او قصور سید خرم نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 2-7-12 کو مس ماہ نور فضل بطور اسسٹنٹ کمشنر (انڈر ٹریننگ) اپنی تعیناتی کے آرڈر لے کر قصور آئی اور اپنی ٹریننگ شروع کر دی۔ اس دوران مس ماہ نور فضل کو سرکاری رہائش گاہ کے علاوہ دیگر سرکاری مراعات بھی دی گئیں۔ اس دوران وہ تمام سرکاری امور سرانجام دیتی رہی۔ ڈی سی او قصور احسن وحید نے شک گزرنے پر ا س کا ریکارڈ وغیرہ چیک کروایا تو اس کی اسناد، کاغذات اور آرڈرز وغیرہ جعلی پائے گئے جس پر ڈی اوسی قصور کی مدعیت میں پولیس تھانہ بی ڈویژن نے مقدمہ درج کرکے اے سی یو ٹی قصور ماہ نور فضل کو گرفتار کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...