دوست کھوسہ کو گرفتار نہ کرنے کیخلاف درخواست، ہائیکورٹ کے پنجاب حکومت، پولیس کو نوٹس

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شیخ نجم الحسن نے سپنا خان اغوا کیس میں سابق وزیر اعلی پنجاب دوست محمد کھوسہ کو گرفتار نہ کرنے کے خلاف دائر رٹ درخواست میں پنجاب حکومت اور لاہور پولیس کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ فاضل عدالت نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو ہدائت کی کہ وہ مدعا علیہان سے پوچھ کر جواب داخل کریں کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے باوجود اس کو کیوں گرفتار نہیں کیا گیا۔ فاضل عدالت نے کہا کہ مدعا علیہان ایک ہفتے کے اندر پیرا وائز کومنٹس اور رپورٹ داخل کریں۔ درخواست گزار امین خان کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ سپنا خان کے اغوا کا مقدمہ دوست کھوسہ کےخلاف درج ہوئے 6ماہ گزر چکے ہیں لیکن نہ تو ابھی تک دوست کھوسہ نے عبوری ضمانت کروائی اور نہ ہی شامل تفتیش ہوئے اور پنجاب پولیس نے انہیں گرفتار بھی نہیں کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...