اسلام آباد (آئی این پی + نوائے وقت نیوز) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلا نی کی پرنسپل سیکرٹری نرگس سیٹھی حج کرپشن سکینڈل کی تحقیقات کےلئے طلب کرنے پر ایف آئی اے کے سامنے پیش ہو گئیں اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ انہوں نے کہا ہے کہ انہوں نے سابق ڈی جی حج را¶ شکیل کی تقرری سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے کہنے پر کی تھی اور انہیں ڈی جی حج پر نیب کیس کا علم تھا۔ واضح رہے حج کرپشن کیس کی تفتیش سے متعلق را¶ شکیل کی تقرری کا ریکارڈ نہ دینے پر ایف آئی اے نے سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو نوٹس جاری کیا تھا جس کے مطابق تفتیش میں رکاوٹ ڈالنے پر سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے خلاف فوجداری کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔