امریکہ، کل ایک اور طوفان کا خطرہ، قیمتوں میں اضافہ کی تحقیقات کا حکم

نیویارک (بی بی سی) نیویارک کے اٹارنی جنرل نے سینڈی طوفان کے بعد قیمتوں میں اضافے کی شکایت کے معاملے میں تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ایرک ٹفائڈر مین نے کہا ہے کہ زیادہ تر شکایتیں ایندھن، بجلی، پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں موصول ہوئی ہیں جبکہ طوفان کے سبب دوسری ایمرجنسی اشیاءکی قیمتیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ سینڈی طوفان کے بعد سے نیو جرسی اور نیویارک شہر میں دس لاکھ سے زیادہ لوگ بغیر بجلی کے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ اسی دوران ایک اور طوفان جمعرات کو نیویارک کے ساحل سے ٹکرائے گا جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ طوفانی ہوائیں پچاس میل فی گھنٹے کی رفتار سے ہوسکتی ہیں۔ نیویارک اور نیو جرسی کے سامنے قریب ڈیڑھ کروڑ گھروں میں بجلی کی فراہمی کا بڑا چیلنج ہے۔ ایک ہفتے سے ان گھروں میں بجلی نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...