کراچی (آن لائن) صوبائی وزیر جیل خانہ جات و معدنیات منظور وسان نے کہا ہے کہ پیرول پر رہا ہونے والوں کا تعلق کس پارٹی سے ہے اس کا علم تحقیقات کے بعد ہو گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 2003ءاور 2005ءمیں مسلم لیگ فنکشنل اور دیگر جماعتیں حکومت میں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ معدنیات کو ہر سال ساڑھے چار سو ملین روپے کی رائلٹی ملتی ہے، معدنیات کے لئے ڈیڑھ لاکھ ایکڑ زمین کس کو اور کیوں الاٹ کی گئی ہے، اس کی تحقیقات ہوں گی۔ منظور وسان نے مزید کہا کہ محکمہ معدنیات ومعدنی ترقی میں خلاف ضابطہ بھرتیوں کا معاملہ سامنے لاﺅں گا۔جب وزیر جیل بنتا ہوں جیل جانا پڑتا ہے خواب والا وقت گزر گیا اب کام کرینگے۔