تائے پی (آن لائن) تائےوان کے ہائی کورٹ نے سابق صدر چن شوئی باےن کی اہلےہ کی سزا مےں 14ماہ کا اضافہ کر دےا ہے، انہےں بدعنوانی اور غےر قانونی طور پر رقم منتقل کرنے پر سزا سنائی گئی تھی۔ ےہ بات حکام نے منگل کو بتائی۔ ووشوچن کو پہلے ہی چار الزامات پر 18سال قےد سنائی گئی تھی،ان مےں بدعنوانی اور ہےر پھےر کے الزامات شامل تھے، وہ جولائی مےں اپنی حکومت کے دوران رشوت لےنے اور غےر قانونی طور پر رقم منتقل کرنے کی مجرم پائی گئی ہےں۔ تازہ ترےن سزا سے 59سالہ خاتون کی مجموعی قےد کی سزا19سال2ماہ ہو گئی ہے۔ وو جو وہےل چےئر پر رہتی ہےں اور ان کا نچلا دھڑ مفلوج ہو چکا ہے، انہےں خرابی صحت کی وجہ سے سزا بھگتنے سے مستثنیٰ قرار دےا گےا ہے۔