ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام 3 روزہ بین الاقوامی اتحاد امت کانفرنس 11 نومبر کوہو گی

Nov 07, 2012

اسلام آباد(این این آئی) ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تین روزہ بین الاقوامی اتحاد امت کانفرنس 11 نومبر اتوار سے شروع ہو گی جس میں امام کعبہ عبد الرحمان السدیس خصوصی شرکت کریں گے۔ ملی یکجہتی کونسل کے صدر سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین کے مطابق 11نومبر اتوار کو اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میںاتحاد امت کانفرنس کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جس میں سعودی عرب کے علاوہ ایران، ترکی، مصر، افغانستان، تیونس، مراکش، ملائشیا، انڈونیشیا، تاجکستان، فلسطین،کویت، اردن، لبنان، قطر، بوسنیا، سوڈان، نیپال، ہندو ستان، بنگلہ دیش، برطانیہ اور شام سے تعلق رکھنے والے ممتاز اسلامی سکالرز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ قاضی حسین احمد نے مزید بتایا کہ اتحاد و امت کانفرنس مسلمانوں کے اندر پائی جانے والی فرقہ واریت کا خاتمہ اور آپس کے فروغی اختلافات کے خاتمہ کیلئے سنگ میل ثابت ہو گی۔ امت مسلمہ کو امت واحدہ بنا کر ایک عالمی ایجنڈا شکیل دیا جائیگا۔ کانفرنس 13 نومبر تک جاری رہے گی۔

مزیدخبریں