مٹ رومنی نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے بارک اوباما کو امریکا کے پینتالیسویں صدر منتخب ہونے پرمبارکباد دی۔

مٹ رومنی نے انتخابات کے نتائج آنے کے بعد بوسٹن میں اپنی پارٹی کیمپ میں تقریرکرتے ہوئے کہا کہ ان کی نیک خواہشات اوباما کے ساتھ ہیں، انہیں امریکا اور عوام پرمکمل اعتماد ہے۔ مٹ رومنی نےانتخابی مہم میں حصہ لینے والے افراد کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے بہت محنت کی اورگھروں سےدور پورے کے پورے خاندان ایک ریاست سے دوسری ریاست تک سفرکرتے رہے۔ مٹ رومنی کاکہنا تھا کہ وہ اپنے حامیوں سے بہترساتھیوں کی توقع نہیں کرسکتے۔

ای پیپر دی نیشن