دہشتگردی کوجڑ سے اکھاڑنا ہوگا، پاکستان پر کسی انتہا پسند کو اپنا ایجنڈا مسلط کرنے نہیں دیں گے۔ وزیراعظم

کراچی میں دفاعی سازوسامان کی ساتویں بین الاقوامی نمائش آئیڈیاز دوہزار بارہ کا افتتاح کرنے کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نےکہا کہ خطے کی ترقی کیلئےامن کا قیام بےحد ضروری ہے، پاکستان کو سماجی مسائل اور دہشت گردی سمیت کئی چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستانی دہشت گردی کی بجائے برداشت پر یقین رکھتےہیں، ہمسایہ ممالک سے تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کیساتھ مذاکرات جاری ہیں جبکہ روس، ملائیشیا، انڈونیشیا اور ترکی کیساتھ بھی تعلقات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ترقی کی نئی راہیں ہموار کریگا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اعلی معیار کی دفاعی مصنوعات بنائی جا رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ ہماری مصنوعات کی دوسرے ممالک میں مانگ بڑھ رہی ہے۔ ایکسپو سینٹر کراچی میں ہونےوالی یہ نمائش گیارہ نومبر تک جاری رہے گی جس میں دنیا بھر سے اسلحہ ساز ادارے اور مختلف ممالک کے فوجی وفود شریک ہیں۔

ای پیپر دی نیشن