کراچی پولیس نے محرم الحرام کے موقع پردہشت گردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئےخیبرپختونخوا سے بس کے ذریعے لایا جانے والا بھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔

ڈی آئی جی کراچی ایسٹ شاہد حیات نے اپنے دفترمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خیبرپختونخواسے سے سپرہائی وے کے راستے آنے والی بس کی تلاشی کے دوران نو کلاشنکوف، مختلف بور کی جدید رائفلیں، راکٹ لانچرکے گولے اور دستی بم برآمد کرلئے گئے جبکہ پانچ ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ملزمان نےابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ اسلحہ محرم الحرام میں دہشت گردی کے لئے کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق ملزمان کی نشاندہی پرانکے دیگرساتھیوں کی تلاش میں بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن