اصغرخان کیس کے فیصلے پربحث کے دوران پنجاب اسمبلی ٹیچر کے بغیر کسی کلاس روم کا منظر پیش کرتی رہی جہاں ارکان ایک دوسرے کے پیھچے شرارتی بچوں کی طرح بھاگتے نظر آئے۔

پنجاب اسمبلی میں آج ضابطے کی کارروائی کے بجائےاصغر خان کیس پر سپریم کورٹ کےفیصلے کے حوالےسے بحث کا دن تھا۔ اجلاس کے دوران ارکان جہاں ایک دوسرے پر جملے کستے اور نعرے لگاتے رہے وہیں ایوان ٹیچر کے بغیر کسی کلاس روم کا منظر بھی پیش کرتا رہا۔صورتحال اس وقت انتہائی دلچسپ ہوگئی جب مسلم لیگ نون کے آجاسم شریف پیپلز پارٹی کی نرگس فیض کے ہاتھ سے احتجاجی پلے کارڈ چھین کر بھاگ کھڑے ہوئے۔ نرگس فیض ملک بھلا کہاں پیچھے رہنے والی تھیں، انہوں نےبھی آجاسم کے پیچھے دوڑ لگا دی اور دونوں اسمبلی ہال سے باہر نکل گئے۔اس صورتحال پراسپیکر رانا محمد اقبال بھی سر پکڑ کر ہنستے رہے۔

ای پیپر دی نیشن