سندھ ميں سينيٹ کي خالی نشست پرپيپلزپارٹي کے اميدوار سليم مانڈوی والا بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔

Nov 07, 2012 | 22:08

سٹی رپورٹر

سابق وزير پٹروليم ڈاکٹرعاصم حسين کے استعفٰی کے بعد سندھ ميں سينيٹ کي خالي ہونے والي نشست پرپيپلزپارٹی کي جانب سے سليم مانڈوي والا اور راشد رباني نے کاغذات نامزدگي جمع کرائے تھے، اليکشن کميشن نے آج کاغذات نامزدگي کی جانچ پڑتال کے بعد سليم مانڈوی والا کے کاغذات نامزدگی کو درست قرار دے دیا۔ جس کے بعد پيپلزپارٹی کے متبادل اميدوار راشد ربانی نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے اور کوئی دوسرا اميدوار نہ ہونے کے باعث اليکشن کميشن نے سليم مانڈوی والا کو سينيٹ ميں ٹيکنوکريٹس کی مختص نشست پر بلامقابلہ کامياب قرار دے ديا۔ ميڈيا سے گفتگوکرتے ہوئے نومنتخب سينيٹرسليم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ وہ شہر ميں امن و امان کی خراب صورتحال اور فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے متعلق سينيٹ ميں آواز اٹھائيں گے۔ انہوں نے کہا کہ دوہری شہريت کے معاملے پر بيرون ملک مقيم پاکستانيوں کوتشويش ہے اور وہ اسے ملک سے بيدخلی کی کوشش قرار دے رہے ہيں۔ دوہری شہريت کے معاملہ پر تمام جماعتوں کو مل کر فيصلہ کرنا چاہئيے، کسی ايک شخص کے موقف پر فيصلہ نہيں کيا جانا چاہئيے

مزیدخبریں