لاہور ( پ ر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جعلی مینڈیٹ والی حکومت اپنے ہی وزن سے ڈوب رہی ہے موجودہ حکمران بھی امریکہ کو ”یقین دہانیاں“ جبکہ عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں لیکن ان کے پول کھلنا شروع ہو گئے ہیں رانا ثناءاللہ خان شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار کا کردار نبھا رہے ہیں لیکن عوام انہیں کوئی اہمیت نہیں دے رہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے نیٹو سپلائی بند کرنے کا اعلان اٹھارہ کروڑ عوام کے دل کی آواز ہے۔
حکمران امریکہ کو یقین دہانیاں اور عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں: جمشید اقبال چیمہ
Nov 07, 2013