لاہور (خبر نگار+ خصوصی نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ڈینگی مکاﺅ مہم کے سلسلے میں عوام میں پمفلٹس کی تقسیم اور مختلف جگہوں پر سپرے اور اجلاس جاری رہے۔ خواجہ سلمان رفیق ایم پی اے کی صدارت میں ہونے والے راوی ٹا¶ن ڈینگی رسپانس اجلاس میں ایم پی اے خواجہ عمران نذیر، کمشنر پی ای ایس ایس آئی، ٹی ایم راوی ٹا¶ن احمد کمال اور تمام متعلقہ محکموں کے افسران اور انٹمالوجسٹس نے شرکت کی۔ ممبر صوبائی اسمبلی وچیئرمین انسداد ڈینگی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی محمد وحید گل نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خاتمے کے سلسلہ میں عوامی آگاہی اور شعور سے سو فیصد نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔یہ بات انہوں نے عزیز بھٹی ٹاﺅن کی یونین کونسل 43 میں انسداد ڈینگی مہم کے سلسلہ میں گھر گھر جا کر عوامی شعور اور آگاہی کے ساتھ ساتھ انسداد ڈینگی کی 3 سو کٹوں کی تقسیم کے موقع پر کہی۔ کمشنر لاہور ڈویژن راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ 9 ٹا¶نوں کے ہائی رسک علاقوں سمیت تمام امام بارگاہوں میں ڈینگی سپرے اور فوگنگ کو یقینی بنایا جائے جبکہ تمام ہسپتالوں سے تربیت یافتہ نرسوں کو بھی مختلف ٹا¶نوں میں تعینات کر دیا گیا ہے جس کے لیے ڈینگی کٹس کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے جو کہ ہر ٹا¶ن کی سطح پر مہیا ہوں گی۔ پی ایچ اے نے ڈینگی مُکاﺅ مہم ، جلو تا موہنوال 66 کلومیٹر دو رویہ گرین بیلٹ پر گھاس کی کٹائی، صفائی اور سپرے کےا گےا۔ پی ایچ اے کے سٹاف کو ڈینگی سے بچاﺅ،احتےاطی تدابیراور حفاظتی اقدامات کے بارے میں خصوصی تربیت دی گئی جس پر عملدرآمد کا روزانہ جائزہ لےا جاتا ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر اقبال ٹاﺅن انتظامیہ نے محکمہ صحت کے باہمی مشاورت سے ٹاﺅن بھر میں سپرے اور فوگنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کے زیر اہتمام اے وی گرلز ہائی سکول ساندہ اور اس سے ملحقہ آبادی میں صفائی و ڈینگی آگاہی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔ گورنمنٹ پو سٹ گراےجوےٹ کالج برائے خواتےن شادباغ لاہور مےں ڈےنگی آگاہی مہم کے حوالے سے گذشتہ روز اےک سےمےنار منعقدکےا گےا ہے ۔جس کی مہمان خصوصی کالج کی پرنسپل مسز عابدہ سےف تھیں۔