”علامہ اقبال کے کلام میں کامیابیوں ، اور سربلندیوں سے ہمکنار ہونے کے نسخے موجود ہیں“

 لاہور(اپنے نامہ نگار سے)”علامہ اقبال کا پیغام خودی اور ہم “کے موضوع پر گذشتہ روز شوریٰ ہمدرد کا اجلاس ہوا ۔ مقررین میں بشریٰ رحمن ،پروفیسر سید محمد اکرم ،احمد علی قصوری،برگیڈیئر(ر)حامد سعید اختر،جنرل(ر)راحت لطیف، جسٹس(ر)ناصرہ اقبال،ابصار عبدالعلی،قیوم نظامی، اے آر چوہدری ودیگر شامل تھے۔مقررین نے کہا کہ علامہ کے کلام میں کامیابیوں ، کامرانیوں اور سربلندیوں سے ہمکنار ہونے کے قیمتی اور نایاب نسخے موجود ہیں۔مقررین نے مزید کہاکہ علامہ اقبال قرآن کے سب سے بڑے مفسر ہیں،وہ اسلامی نظریہ رکھتے تھے ،علامہ کا پیغامِ خودی خوداری ، خوداعتمادی ہے ۔ علامہ نے بتایا کہ اگر تم اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنا چاہتے ہو تو قرآن واحد زندہ کتا ب ہے اور سیرت نبویﷺ واحد حل ہے ۔

ای پیپر دی نیشن