شیخوپورہ: فیروز والا کو ڈینگی فری بنانے کیلئے کوشاں ہیں: فرخ جاوید

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی حکومت ضلع شیخوپورہ اور خصوصاً تحصیل فیروز والا کو ڈینگی وائرس کے حملہ سے بچاو¿ کیلئے تمام ممکنہ وسائل فراہم کریگی۔ یہ بات وزیر زراعت پنجاب ڈاکٹر فرخ جاوید نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن فیروز والا میں ڈینگی تدارک مہم کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس میں کہی۔ ایڈوائزر وزیراعلیٰ پنجاب محمد منشاءاللہ بت، ڈی سی او عرفان نواز میمن، اسسٹنٹ کمشنر راشد ارشاد حسین، ملیحہ رشید، رائے نعیم اللہ بھٹی، ٹی ایم اوز عنایت سندھو، محمود تمنا، ایم پی اے پیر اشرف رسول و دیگر افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔ ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا کہ لاہور کی قربت ہونے کے باعث ضلعی شیخوپورہ کو عمومی طور پر اور اسکی تحصیل کو خصوصی طور پر صوبائی حکومت نے ڈینگی سے ممکنہ خطرہ کے پیش نظر ہائی رسک قرار دیا اور اس تحصیل کو لاہور کے ٹاو¿ن کے مساوی سہولیات اور وسائل فراہم کئے تاکہ ڈینگی کا مو¿ثر کنٹرول ممکن ہو۔ انہوں نے کہا سردی کے بڑھنے سے ڈینگی مچھر گھروں میں داخل ہو چکا ہے اس لئے ڈینگی ٹیمیں گھروں میں سپرے کریں۔ کوئی مہم عوام کے تعاون کے بغیر مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کرسکتی اسلئے عوام بھی بھرپور تعاون کریں۔ ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا کہ فرائض سرانجام دینے والے سرکاری ادارے مذہبی، قومی اور اخلاقی فریضہ سمجھ کر کام کریں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...