لاہور (سٹاف رپورٹر)پاکستان ریلوے کو رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران ہدف سے 13فیصدزائد آمدنی ہو ئی ہے ترجمان کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چارما ہ کے لئے آمدنی کا ہدف 6 ار ب 67کروڑ 53لاکھ 29ہزار روپے تھا جبکہ اس عرصہ میں ریلوے کو 7 ارب 54کروڑ 14لاکھ 82ہزار روپے آمدنی ہو ئی جو مقرر ہ ہدف سے 86کروڑ 61لاکھ 53 ہزار روپے زائد ہے۔