ٹیکس وصولی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر رہے ہیں: مجتبیٰ شجاع

Nov 07, 2013

لاہور )کامرس رپورٹر)وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن ، خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکس وصولی کے نظام کو جدید اور شہریوں کی سہولت کے مطابق ڈھال رہی ہے اور ٹیکسوں کا بوجھ عام آدمی پر ڈالنے کی بجائے بڑے اداروں پر ہو گا۔انہوں نے کہا کہ صرف چند شعبوں پر ٹیکس کا سارا بوجھ نہیں ڈالا جاسکتا۔ پروفیشنل ادارے اپنی آمدنی پر سیل ٹیکس ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ٹیکسوں کی وصولی کا سادہ بناتے ہوئے اپنے پہلے سال 2012-13 کے دوران 37ارب روپے کے ٹیکس وصول کئے اور موجود مالی سال کا ہدف 54 ارب روپے ہے۔انہوں نے کہا کہ 2008 میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے ٹیکسز کی مد میں 8.2 ارب روپے کی وصولی کی اور نظام کو بہتر بنانے کے نتیجے میں گزشتہ مالی سال کے دوران 17.4 ارب روپے کی وصولی کی گئی۔ان خیالات کا اظہار لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن میں منعقدہ سیمینار”سیلز ٹیکس برائے سروسز“پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں