پراونشل لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ فورم کے قیام کا مقصد شعبے کو ترقی کی جانب گامزن کرنا ہے: ڈاکٹر ساجد یوسفانی

لاہور(سٹی رپورٹر) پراونشل لائیوسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ فورم کے قیام کا مقصد پبلک اورپرائیویٹ پارٹنر شپ کو مستحکم کرتے ہوئے لائیوسٹاک سیکٹرکوترقی اورخوشحالی کی جانب گامزن کرناہے۔ اس سلسلے میں فورم کی میٹنگ کا انعقاد یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور میں ہوا جس کی صدارت ڈاکٹرساجد یوسفانی سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب، پروفیسر ڈاکٹرطلعت نصیر پاشا وائس چانسلر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور اور سید یاور علی چیئرمین نیسلے نے کی ۔ اس میٹنگ میں 6 مختلف ایریاز کی ترقی کے لیے ورکنگ گروپس تشکیل دیئے گئے جس میں بریڈ امپروومنٹ، اینیمل ہیلتھ، ڈیزیزرپورٹنگ اینڈ سرویلنس، فیڈ اینڈفوڈر، کمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن، مارکیٹنگ اینڈ ویلیوایڈیشن اورہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے ایریاز پر پبلک وپرائیویٹ سیکٹرسے ورکنگ گروپس شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...