اسلام آباد(اے این این)وزیراعظم میاں محمد نوازشریف15سے 18نومبر تک سری لنکا کا دورہ کریںگے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سری لنکا میں ہونیوالی دولت مشترکہ کانفرنس میں شریک ہونگے۔ کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ بھی شرکت کریں گے اور اس دوران دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات کی بھی امید کی جا رہی ہے۔