نئی دہلی/اسلام آباد (اے پی پی/نوائے وقت رپورٹ) مشیر خارجہ سرتاج عزیز آئندہ ہفتے بھارت کا دورہ کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سرتاج عزیز بھارتی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ سرتاج عزیز بھارت میں ایشیا یورپ وزرا خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ بھارتی وزیر خارجہ کے ترجمان نے سرتاج عزیز کی ملاقاتوں کی تصدیق کی ہے۔ دریں اثناءبھارت نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں کسی بھی پیشرفت کا انحصار کنٹرول لائن کی صورتحال پر ہو گا۔ سلمان خورشید اور سرتاج عزیز کی ملاقات بنیادی طور پر دونوں ملکوں کے درمیان مزید بات چیت کیلئے ایک بنیاد ہو گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ سلمان خورشید اور سرتاج عزیز کی مجوزہ ملاقات معمولی اور محدود نوعیت کی ہے۔