راولپنڈی (اے پی پی) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام راولپنڈی بی ڈویژن فٹ بال لیگ کو محرم کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا۔ یہ لیگ گذشتہ روز سے میونسپل سٹیڈیم ، راولپنڈی میںشروع ہونا تھی۔ راولپنڈی ڈسٹر کٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر راجہ اشتیاق احمد کے مطابق لیگ کی تاریخ کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔ لیگ میں راولپنڈی کی بہترین دس ٹیمیں حصہ لیں گی۔