اسلام آباد (اے پی پی) قومی جونیئر ہاکی ٹیم کا عالمی جونیئر ہاکی کپ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں اسلام آباد میں جاری ہے۔ تربیتی کیمپ میں 38 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن کودو سیشن میں صبح و شام تربیت دی جاری رہی ہے۔ قومی جونیئر ٹیم کے دس کھلاڑی اس وقت جاپان میں ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے میں مصروف ہیں، تربیتی کیمپ کا دوسرا مرحلہ 17 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگا۔
قومی جونیئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری
Nov 07, 2013