میرپور (سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 15 رنز سے شکست دے کر سیریز کا واحد ٹی ٹونٹی میچ جیت لیا۔ نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں پر 204 رنز بنائے۔ ڈیو کیچ 59، ردر فورڈ 17، روز ٹیلر 28، جیمز اینڈرسن 18، رونچی صفر رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ منرو 73 اور میکولم صفر رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ الامین حسین نے 2، سوہاگ غازی، عبدالرزاق اور ضیاء الرحمن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بنگلہ دیش کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور 4 کے مجموعی سکور پر پہلی وکٹ گر گئی۔ 11 پر دوسری اور 19 پر تیسری وکٹ گرنے سے میزبان ٹیم دباؤ کا شکار ہو گئی ۔ شمس الرحمن صفر، ضیاء الرحمن 6، مومن الحق 9، کپتان شفیق الرحمن 50، نعیم اسلام 18، ناصر حسین 28، محمداللہ 34، سوہاگ غازی 24 اور عبدالرزاق 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ مشرفی مرتضیٰ 7 اور الامین حسین 8 رنز بن کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پوری ٹیم 9 وکٹوں پر 189 رنز بنا سکی۔ ساؤتھی نے 3، جیمز اینڈرسن نے 2، میکلیگن، کائل ملز اور میکولم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ منرو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو ٹی ٹونٹی میچ 15 رنز سے ہرا دیا
Nov 07, 2013