ابوظہبی (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کے بلے باز اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان گریم سمتھ زخمی ہو کر 2 ہفتے کیلئے کرکٹ سے دُور ہو گئے۔ گریم سمتھ دبئی میں کھیلے جانے والے ایک روزہ میچ میں محمد عرفان کی گیند لگنے سے زخمی ہو گئے تھے۔ ڈاکٹر نے انہیں 2 ہفتے تک آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ٹیم منیجر محمد موسیٰ جی کے مطابق ایم آئی آر میں سمتھ کے سر میں زخم ہوا ہے۔ وہ وطن واپس جا کر ڈاکٹر کی نگرانی میں علاج کرائیں گے۔ گریم سمتھ کی جگہ ہنری ڈیوڈ کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔