احمد آباد(سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے 6 وکٹ سے ہرا کر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی۔ سری لنکا نے آٹھ وکٹ پر 274 رنز جوڑے۔ کپتان اینجلو میتھیوز نے 92 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔بھارت نے ہدف 4 وکٹوں پر پورا کر لیا۔ریودو 121 ‘شیکھر دھون 79 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔