شناخت ظاہر: اسامہ کو مارنے والے امریکی کمانڈو کا نام ”روب اونیل“ ہے رواں ماہ فوکس نیوز پر انٹرویو نشر کیا جائیگا

Nov 07, 2014

لندن (آئی این پی+آن لائن) ایبٹ آباد آپریشن کے دوران القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو مارنے والے امریکی نیوی کمانڈو کی شناخت ظاہر کر دی گئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق 2 مئی دو ہزار گیارہ کی رات اسامہ کو گولی مارنے والے امریکی بحریہ کے کمانڈو کا نام ”روب اونیل“ ہے۔ اس نے اسامہ کے سر میں تین گولیاں ماریں۔ روب نے مدت ملازمت کے 20 سال مکمل ہونے سے چار سال پہلے ہی فوج کی نوکری چھوڑ دی جس پر مراعات ختم کر دی گئیں۔ انہوں نے یہ فوائد بند ہونے پر اپنی خفیہ شناخت ظاہر کرنے کا فیصلہ کیا۔ رواں ماہ کے آخر میں امریکی ٹی وی ”فوکس نیوز“ پر اس کا تفصیلی انٹرویو بھی نشر کیا جائیگا۔
شناخت ظاہر

مزیدخبریں