تحریک انصاف کے ارکان آج استعفوں کی تصدیق کیلئے پنجاب اسمبلی جائیں گے

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی قیادت میں استعفوں کی تصدیق کیلئے آج جمعہ کو 11 بجے پنجاب اسمبلی جائیں گے جبکہ 30 نومبر کے احتجاج کو کامیاب بنانے کے لئے ارکان صوبائی اسمبلی پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں اور حکمت عملی بھی طے کرلی گئی۔ تحریک انصاف کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس محمود الرشید کی صدارت میں ہوا۔ شاہ محمود قریشی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور ارکان صوبائی اسمبلی کو 30 نومبر کے احتجاج اور تحریک انصاف کی آئندہ کی حکمت عملی کے متعلق آگاہ کیا۔ محمود الرشید نے پنجاب اسمبلی سے استعفوں کی تصدیق کیلئے آج اسمبلی میں جانے کے فیصلے پر تمام ارکان کو اعتماد میں لیا۔ محمود الرشید نے کہا کہ تمام ارکان اسمبلی سپیکر سے درخواست کریں گے کہ ہمارے استعفے فوری منظور کئے جائیں۔

تحریک انصاف/ استعفے

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...