تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی میں تیس میں سے انتیس اراکین اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید کی زیرقیادت استعفوں کی تصدیق کے لئے پنجاب اسمبلی پہنچے ۔جبکہ ایک رکن اسمبلی نگہت انتصار کی جانب سے استعفی ہی نہیں دیا گیا تھا ۔اس موقع پر رانا ثناء اللہ ،زعیم قادری اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی نے کانفرنس روم میں تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی سے ملاقات کی اور استعفی واپس لینے کے لئے منانے کی بھی کوشش کی ۔سیکریٹری اسمبلی کی جانب سے تحریک انصاف کے اراکین کو اسمبلی رولز کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئ۔پی ٹی آئی کے اراکین کی جانب سے استعفوں کی اجتماعی تصدیق کے لئے اصرار جاری ہے جبکہ سپیکر نے اجتماعی تصدیق سے انکار کردیا ہے ۔
تحریک انصاف پنجاب کےاراکین اسمبلی کے استعفوں کی تصدیق کے معاملہ پر ڈیڈ لاک برقرارہے،سپیکرپنجاب اسمبلی رانا اقبال استعفوں کی انفرادی تصدیق کرنا چاہتے ہیں
Nov 07, 2014 | 15:33