آئی ایس آئی ایس نے اپنا نام بدل لیا ،،کہتے ہیں بہت بدنام ہو چکے اب مزید برداشت نہیںلیکن یہ آئی ایس آئی ایس عراق کی دہشتگرد تنظیم نہیں دنیا کی مشہور ترین چاکلیٹ بنانے والی کمپنی ہے،جو اس نام سے رجسٹر ہے

Nov 07, 2014 | 16:40

خبر نگار


انتہا پسند تنظیم داعش جسے انگریزی میں آئی ایس آئی ایس کہا جاتا ہےدہشت کے ساتھ ساتھ اب نفرت کی علامت بھی بنتی جا ریی ہے،،بلیجیئم اور فرانس کی سرحد پر واقع دنیا کی مشہور ترین چاکیلیٹ بنانے والی کمپنی آئی ایس آئی ایس جو مخفف ہے اٹلی اینڈ سوئٹزر لینڈ ٹوائس کااب تنگ آ گئی ہے اس نام سے،کیونکہ یورپ بھر میں ان کی چاکلیٹ کی فروخت نہ ہونے کے برابر رہ گئی،کمپنی کے مالک اگنس لائی بیرٹ کا کہنا ہے کہ آئی ایس آئی ایس کا بورڈ لگا دیکھ کر عوام نے ہمارے سٹورز سے چاکلیٹ خریدنی چھوڑ دی ہے ،اس لیے مجبور ہو کر ہم کمپنی کا نام تبدیل کر رہے ہیں،اگنس کا کہنا ہے اس کرسمس پر مارکیٹ میں موجود ان کی کمپنی چاکلیٹ آئی ایس آئی ایس کے نام ہی سے بکے گی کیونکہ پندرہ ہزار ٹن چاکلیٹ  سٹکس یا بسکٹس پر چھپا آئی ایس آئی ایس کا لوگو اتنی جلدی تبدیل کرنا ممکن نہیں ،ایسٹر کے موقع پر ہماری چاکلیٹ نئے نام سے مارکیٹ میں آئے گی اور یہ نام ہوگا،لائی بیرٹ،لائی بیرٹ سالانہ پانچ ہزار ٹن چاکلیٹ بناتی ہے اور اس کی آمدنی ساڑھے چار کروڑ ڈالر سے زیادہ ہے    

مزیدخبریں