بارش رحمت ہوتی ہے اور موسم بدلنے کا پیغام بھی ،،خشک خزاں سے تنگ ملک کے میدانی علاقوں میں میگھا برسی تو برستی چلی گئی،، بارش کی بوندوں کا جلترنگ بجا تو رات میں لیکن بیشتر علاقوں کا دن انتہائی خوبصورت ہو گیا ،،فضا میں خنکی بڑھ گئی ہے ،، پھول پتے نکھرے نکھرے اور ہرے بھرے نظر آ رہے ہیں ہوائیں ٹھنڈی اورفضا کھلی کھلی ہے جس سے لوگوں کے چہرے بھی کھل اٹھے ہیں رات کی بارش کے بعد اکثر جگہوں پر لوگ صبح سویرے من پسند ناشتے خریدتے نظر آئے،،حلوہ پوری کی دکانوں پر رش دکھائی دیا ،،گھروں میں خواتین بھی سردی کی خصوصی ڈشز کا اہتمام کر رہی ہیں تاکہ موسم سرما کو خوش آمدید کہا جا سکےموسم دلفریب اورنظارے دلکش ہو چلے ہیں سردی بڑھنے لگی ہے،،خشک میوہ جات کا استعمال،قہوہ اور سبز چائے کی طلب بڑھ گئی ہے ،، محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں میں مزید مینہ برسنے کی پیشگوئی کی ہے
سردی کی پہلی بارش نے ملک کے بیشتر علاقوں میں خزاں کی زردی دور کردی،،ٹپ ٹپ کرتی بوندیں گزشتہ رات برسیں اور جل تھل کر گئیں،،خشک اور زرد پھول پتے لہلہا کر سبز ہوئےشہریوں کے چہرے کھل گئے ،گھر سرما کے پکوانوں کی خوشبو سے مہک اٹھے
Nov 07, 2014 | 17:26