اٹھارہ قیراط سونے سے بنائی گئی دنیا کی پیچیدہ ترین گھڑی جسے آٹھ سال میں مکمل کیا گیا، ناقابل یقین پندرہ ملین پاﺅنڈ میں فروخت کیلئے تیار ہے۔
”ہینری گریوز سپر کامپلی کیشن“"Henry Graves Supercomplication"نامی اس ٹائم پیس کو امریکی بینکر ہینری گریو نے سوئٹزرلینڈ کے مشہور گھڑی ساز پاتک فلپ سے بنوایا جس نے آٹھ سال کی محنت سے اس کے ہر حصے کو ہاتھ سے بنا کر انیس سو پچیس میں مکمل کیا۔اس گھڑی میں کئی صدیوں کا کیلنڈر، چاند کے مختلف ادوار، اضافی توانائی، طلوع اور غروب آفتاب رات کے وقت نیویارک شہر کے آسمان کی تصویر دکھانے کی سہولت موجود ہے۔ یہ گھڑی اس قدر پیچیدہ اور بہترین ٹیکنالوجی سے مزین ہے کہ صرف جدید کمپیوٹر ٹیکنالوجی ہی اس کا مقابلہ کرسکتی ہے۔ اسے مشہور نیلام گھر ساتھیبی میں گیارہ نومبر کو بولی کیلئے پیش کیا جارہا ہے۔