راولپنڈی میں ڈینگی کے 99 نئے کیس، صوبے میں مریضوں کی تعداد4 ہزار سے تجاوز کر گئی

Nov 07, 2015

لاہور (نیوزرپورٹر) راولپنڈی میں ڈینگی کے99نئے مریض سامنے آنے سے صوبہ بھر میں مریضوں کی تعداد 4ہزار سے تجاوز کر گئی۔ دوسری جانب صوبائی حکومت نے راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر ڈینگی سرویلنس کے حوالے سے عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ اس وقت راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اورگزشتہ روز 99 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس پر پنجاب حکومت کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور ہدایت کی گئی کہ ڈینگی سرویلنس سمیت ڈینگی کے خاتمہ کے حوالے سے اقدامات کو بہتر بنایا جائے۔

مزیدخبریں