الٰہ آباد: غلط چیکوں کی تقسیم پر کسانوں کا مظاہرہ، چونیاں روڈ بلاک کر دی

Nov 07, 2015

الہ آباد (نمائندہ نوائے وقت) کسان پیکج میں غلط چیکوں کی تقسیم کی وجہ سے کسانوں نے زبردست احتجاج کیا، چونیاں روڈ پر ٹریفک بلاک کر دی۔ حکومت کی طرف سے کسانوں کو پانچ ہزار رواپے فی ایکڑ دھان دینے کا اعلان کیا گیا تھا مگر دس ایکڑ پر 16ہزار 875 روپے کے چیک دیئے گئے چند چہیتے زمینداروں کو 16 ہزار کی بجائے چالیس ہزار کے چیک فراہم دئیے گئے جس پر زمیندار مشتعل ہوگئے کسان راہنما محمد آصف سیال، افتخار، شکیل احمد، محمد خلیل نے صحافیوں کو بتایا کہ پہلی زیادتی محکمہ مال نے گرداوریوں کے دوران کی بڑے زمینداروں سے میل ملاپ کر کے غلط رپورٹیں تیار کی گئیں اب چھوٹے زمینداروں کو کم رقم دے کر لاکھوں روپے محکمہ مال بچا رہا ہے، چیک تقسیم کرنے والوں نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ متعدد زمینداروں کو مقررہ رقم سے کم چیک دیئے گئے تھے اب پانچ ہزار روپے فی ایکڑ کے چیک دیئے جا رہے ہیں ۔

مزیدخبریں