بلدیاتی انتخابات فوج اور رینجرز کی نگرانی میں کرائے جائیں: ذوالفقار مرزا

بدین (نوائے وقت رپورٹ) ذوالفقار مرزا نے آج کے دھرنے میں حقوق اور عوام کا مینڈیٹ چھیننے کی صورت میں لڑنے کا اعلان کیا ہے ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ بدین کے غریب عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا تو خونریزی ہو گی بلدیاتی انتخابات فوج اور رینجرز کی نگرانی میں ہوں زرداری فورس آئی تو جنگ ہو گی سندھ کے حقوق کی خاطر 100 دشمن بھی مارنے پڑے تو ماریں گے۔ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا ایک بار پھر سابق صدر آصف علی زرداری پر برس پڑے انہوں نے کہا بے نظیر بھٹو کی شہادت کے تانے بانے زرداری سے جاکر ملتے ہیں گزشتہ روز بدین کے شاہ نواز چوک پر سانحہ خیر پور کیخلاف اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے سندھ حکومت اور آصف زرداری پر شدید تنقید کی ۔

ای پیپر دی نیشن