اتحاد‘ تنظیمات مدارس اور سٹیٹ بنک میں مدارس کے بنک اکائونٹس کھولنے کا طریق کار طے‘ ود ہولڈنگ ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے پر اصولی اتفاق

لاہور (خصوصی نامہ نگار) اتحادتنظیمات مدارس اور اسٹیٹ بنک کے درمیان مدارس دینیہ کے بنک اکاونٹس کھولنے کا طریقہ کار وضع کرلیا گیا ہے جبکہ مدارس اور مساجد کو ود ہولڈنگ ٹیکس سے مستثنٰی قراردینے پر اصولی اتفاق کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اور ایف بی آر سے حتمی منظوری لینے کی یقین دہانی کرادی ۔کراچی میں ڈائریکٹر بنکنگ پالیسی و ریگولیشنز، سٹیٹ بنک شوکت زمان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اتحاد تنظیمات مدارس اور تنظیم المدارس اہلسنت کے صدر مولانا مفتی منیب الرحمن ،وفاق المدارس العربیہ کے مولانا محمد حنیف جالندھری ،وفاق المدارس الشیعہ کے علامہ شبیر حسن میثمی ،وفاق المدارس السلفیہ کے مولانا محمد سلفی ، رابطہ المدارس الاسلامیہ کے مولانا عبدالوحید نے شرکت کی جبکہ ڈائریکٹر نیکٹا وزارت داخلہ احسان غنی نے وفاقی حکومت کی نمائندگی کی ۔پاکستان ٹیکس ایسوسی ایشن آف بنکز کے سعود احمد رضا اور مختلف بنکوں کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...