گوجرہ شورکوٹ موٹروے:30کلو میٹر سیکشن کا ٹھیکہ چینی کمپنی نے حاصل کرلیا

اسلام آباد (اے این این) گوجرہ شورکوٹ موٹروے ایم فور کا30کلو میٹر سیکشن کا ٹھیکہ چین کی کمپنی ’’چائنا ریلوے فرسٹ گروپ لمیٹڈ‘‘ نے 8ارب 82کروڑ75لاکھ روپے کی سب سے کم بولی دیکر حاصل کرلیا۔ اس ٹھیکے کیلئے 7 کمپنیوں نے بولیاں دیں جن میں سے سب سے کم بولی دینے والے کو ٹھیکہ دے دیا گیا ہے۔30کلو میٹر اس سیکشن کا نام جمانی شورکوٹ سیکشن ہوگا۔ باقی 6کمپنیوں میں چائنا یونان سنی روڈ اینڈ برج کمپنی نے 10ارب73کروڑ، چائنا روڈ اینڈ برج کارپوریشن نے 12ارب 28کروڑ، چائنا ریلوے ٹونٹی بیورو گروپ کارپوریشن نے 11 ارب 42کروڑ، سنکیانگ، بیجنگ روڈ برج گروپ نے 8ارب 88کروڑ ، لی ماکھ کنسٹرکشن انڈسٹری اینڈ ٹریڈ نے 11ارب 80کروڑ جبکہ سائنو ہائیڈرو کمپنی نے 9ارب 87کروڑ روپے کی بولی لگائی۔ واضح رہے گوجرہ شورکوٹ 60 کلو میٹر سیکشن فیصل آباد، ملتان موٹروے ایم فور کا حصہ ہے جو دو سال میں مکمل کیا جائے گا۔ فیصل آباد سے گوجرہ سیکشن ٹریفک کیلئے کھلا ہوا ہے جبکہ خانیوال ملتان47 کلو میٹر سیکشن دسمبر میں ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق ایم فور موٹروے کو2017ء تک مکمل کرنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...