اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ رواں سال حج آپریشن کے دوران حادثات میں شہید ہونے والے 185 حجاج کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائیگا ٗپاکستان میں تمام مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے ممکن ہے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے وزیراعظم پاکستان بھی ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہشمند ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے آپ کو بڑی جمہوریت قرار دیتا ہے تاہم وہاں پر اقلیتوں کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت خطے میں امن نہیں چاہتی دھمکیوں سے کوئی مرعوب نہیں ہوتا اور نہ ہی تشدد سے مرعوب کیا جا سکتا ہے۔
شہید ہونیوالے 185حجاج کے لواحقین کو معاوضہ دیں گے: سردار یوسف
Nov 07, 2015