وزیراعظم 10 نومبر کو چھانگامانگا میں کول پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے

چھانگا مانگا (نامہ نگار) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف10نومبر کو کول پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کیلئے چھانگا مانگاکے گاؤں واں کھارہ آئیں گے۔ وزریراعظم کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور وفاقی وزرا ہوںگے اس مقصد کے لیے وسیع وعریض پنڈال 40 فٹ لمبا 10 فٹ اونچا اور 30فٹ چوڑا سٹیج تیا رکیا جارہا ہے کول پاورپلانٹ چھانگا مانگا کے گاؤں واں کھارا تیرتھ بی ایس لنک کے کنارے لگایا جارہا ہے ڈی سی او قصور محمد ارشد اولکھ ڈی پی او قصور علی ناصر رضوی نے کول پاور پلانٹ کی سائٹ کا دورہ کیا اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...