بھارت: چلتی بس میں 18 سالہ لڑکی سے زیادتی، اٹھا کر باہر پھینک دیا

بنگلور (اے ایف پی) بھارت میں نرسنگ ہوم میں کام کرنے والی 18 سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد چلتی بس سے پھینک دیا گیا، پولیس نے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں ایک چلتی منی بس میں بس ڈرائیور نے کنڈیکٹر کو ڈرائیونگ کرنے کو کہا اور پھر اس نے لڑکی کے ساتھ چلتی بس میں زیادتی کی جس کے بعد لڑکی کو بس سے باہر پھینک دیا گیا جسے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے بس ڈرائیور 26 سالہ روی کو شیموگا جبکہ کنڈیکٹر 23 سالہ منجھوناتھ کو بھی حراست میں لے لیا۔ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ دوسری جانب واقعے کے خلاف علاقے کے عوام نے شدید احتجاج کیا ہے اور ملزموں کو قرارواقعی سزاد دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ ایک ماہ میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔پانچ اکتوبر کو بنگلور میں ایک منی وین میں پی سی او ملازمہ کو ڈرائیورا ور کنڈیکٹر نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جسے بعد میں میدیوالا پولیس سٹیشن کی حدود میں پھینک دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...