وزیراعظم کا دورہ لودھراں بلدیاتی الیکشن پر اثرانداز ہونےکی کوشش کی ہے: خرم نواز‘ فرید کوریجہ

Nov 07, 2015

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپور اور این اے 154 سے عوامی تحریک کے ٹکٹ ہولڈر خواجہ عامر فرید کوریجہ نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن کے موقع پر وزیراعظم نے غیر قانونی طور پر لودھراں میں انتخابی جلسہ سے خطاب کے موقع پر اربوں روپے کا ترقیاتی پیکیج، فلائی اوور اور زرعی یونیورسٹیوں کے منصوبے ضمنی الیکشن کے نتائج پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی ہے، الیکشن کمشن اگر ایک آزاد آئینی ادارہ ہے تو وزیراعظم کے اس غیر قانونی دورے اور قومی خزانے کے سیاسی استعمال کا نوٹس لے۔

مزیدخبریں