لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ گجرپورہ کے علاقہ میں ساڑھے 3 سالہ بچی ارفع کی چچی نے قتل سے انکار کرتے ہوئے بچی کے تایازاد بھائیوں کو ذمہ دار قرار دیدیا۔ فرح نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارفع کے تایازاد بیٹوں قدیر اور مومن کا اس کے باپ سے جھگڑا چل رہا تھا اور جائیداد کے تنازع پر دونوں بھائیوں نے مبینہ طورپر زیادتی کے بعد بچی کو قتل کیا اور خود ہی گھر کی دوسری چھت پر پھینکا۔ دونوں بھائیوں کو روکتی رہی اور انہیں قتل نہ کرنے کیلئے منت سماجت بھی کی‘ لیکن دونوں بھائیوں نے اس کی ایک نہ سنی۔ ملزمہ نے کہا کہ وہ مکمل طورپر بے قصور ہے۔ قتل میں ملوث نہیں ہے۔ یاد رہے کہ ہفتہ کے روز ننھی بچی کو قتل کرکے لاش ہمسائیوں کی چھت پر پھینک کی گی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے بچی کے تایازاد بھائیوں‘ چچی سمیت 10 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔