ڈگری گرلز کالج موچھ کے اجراء کا مطالبہ

مکرمی! حکومت پنجاب نے پانچ سال قبل موچھ ضلع میانوالی میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج موچھ کے لیے پانچ کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی تھی کالج کی عمارت تقریباً مکمل ہو چکی ہے لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر تا حال نئی کلاسوں کا اجراء نہ ہو سکا ہے جس کی وجہ سے موچھ اور گردونواح کی بچیوں کو بے حد پریشانی ہے حالانکہ یہ بلڈنگ کو مکمل ہوئے عرصہ تین سال ہو چکا ہے لیکن فی الحال کالج میں نئی کلاسوں کے اجراء کے احکامات دور دور تک نظر نہیں آتے جس کی وجہ سے علاقہ کی بچیوں کا بے حد تعلیمی نقصان ہو رہا ہے۔(سید لطف علی بخاری، موچھ میانوالی)

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...